بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت پر غسل کب واجب ہوتا ہے؟

سوال

اگر شوہر بیوی کو ہاتھ سے فارغ کر دے  اگرچہ انگلی شرم گاہ میں داخل نہ کرےاور بیوی کی منی نہ نکلے تو کیا بیوی پر غسل واجب ہوگا؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی شرم گاہ میں انگلی داخل کرے اور اس کو فارغ کر دے تو اس صورت میں عورت پر احتیاطاً غسل کرنا واجب ہو گا۔ اور اگر اسی مسئلہ میں شوہر انگلی داخل نہ کرے تو اس صورت میں غسل واجب نہ ہو گا، البتہ احتیاطاً غسل کر لینا چاہیے۔ (مستفاد از امداد الاحکام) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200358
تاریخ30-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں