بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زیادہ تلاوت پرزیادہ ثواب

سوال

کیا روزانہ جتنی زیادہ تلاوت کی جائے اتنا زیادہ ثواب ملتا ہے ہے؟

جواب

جی ہاں!  قرآنِ پاک کی جتنی زیادہ تلاوت کی جائے اتنا زیادہ ثواب ملتا ہے، حدیثِ مبارک  میں آتا ہے کہ اللہ جل شانہٗ قرآن پاک کے ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیاں عطا فرماتے ہیں۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں: جس شخص کو قرآنِ پاک (کی تلاوت اور اس میں غور وفکر) میرے ذکر اور مجھ سے دعا مانگنے سے مشغول رکھے تو میں اسے مانگنے والوں (دیگر دعا کرنے والوں) سے افضل (بہتر) عطا کرتاہوں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی احادیث میں تلاوتِ قرآنِ کریم کے فضائل وارد ہوئے ہیں۔ لہٰذا  جس قدر حروف زیادہ ہوں گے اتنی ہی زیادہ نیکیاں ہو جائیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200351
تاریخ30-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں