بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تلاوت کے بعد دعا

سوال

قرآنِ پاک کی تلاوت  کے بعد کیا دعا کی فضیلت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے؟

جواب

تلاوت کے آداب میں سے یہ ہے کہ تلاوت کے بعد دعا مانگی جائےاور اگر اختتامِ تلاوت پر وہ دعا جو اکثر قرآنی نسخوں میں تحریر ہے: ’’اَللّٰهُمَّ ارْحَمْ بِالْقُرآنِ الْعَظِيْمِ ... پڑھی جائے تو زیادہ بہتر ہے، بعض کتب میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔(روح البیان) نیز ہر نیک عمل کے بعد دعا قبول ہوتی ہے؛  لہذا تلاوت کے بعد بھی دعا کی قبولیت بڑھ جائے گی۔ تاہم یہ لازم نہیں ہے کہ ہمیشہ تلاوت کے بعد دعا کی جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200350
تاریخ30-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں