فرض نماز کی تیسری چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھ لی
سوال
اگر کوئی فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں یا صرف تیسری رکعت میں فاتحہ کے ساتھ بھول کوئی سورت ملائی تو کیا سجدہ سہو لازم ہے یا نہیں؟ اور اگر سورت پڑھتے ہوئےیاد آجائے تو کیا کرے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، البتہ فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد قصداً سورت نہیں پڑھی چاہیے۔
نیز تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت پڑھتے ہوئے جیسے احساس ہو وہیں قراء ت روک کر رکوع کرلے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200327
تاریخ29-12-2018

