سفر عمرہ کے لیے حیض روکنے کی دوا استعمال کرنا
سوال
اگر کسی کا سفر عمرہ 15 دن ہو، اس دوران اگر حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟
کیا حیض روکنے کی دوا استعمال کر سکتی ہے؟
جواب
1۔ مکہ یا مدینہ میں اقامت کے دوران اگر حیض آجائے تو خاتون کے لیے مسجدِ حرام یا مسجدِ نبوی میں داخل ہونا جائز نہیں، نہ عمرہ کرنے کی اجازت ہے، اور نہ ہی طواف کرسکتی ہے۔
2۔ سفر کے دوران حیض نہ آنے کے لیے دوا استعمال کرنے کے متعلق طبیب کی رائے پر عمل کیا جائے۔اگر مضرِ صحت ہو تو استعمال نہ کی جائے، لیکن اگر مضر صحت ہونے کے باوجود استعمال کی اور حٰیض نہ آیا تو عورت پاک کہلائے گی، اور اس صورت میں وہ عمرہ اور طواف کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

