تحریم اور اسماء نام رکھنا
سوال
''تحریم''اور"اسماء" نام کا مطلب بتادیں!
جواب
"اسماء" کے معنی ہیں: ’’بلند‘‘ اور ’’بہت سے نام‘‘۔ یہ کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کانام ہے، یہ نام اچھا ہے۔
"تحریم" کے معنی ہیں: ’’منع کرنا‘‘ ،’’حرام کرنا‘‘، یہ نام نہ رکھنا مناسب ہے، اس سے بہتر ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے یا اچھے بامعنی نام رکھے جائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200317
تاریخ28-12-2018

