بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بہتر رشتہ اور اطاعتِ اولاد کے لیے وظیفہ

سوال

میں اپنی بیٹی  کی شادی کی طرف سے بہت پریشانہوں، ہر رشتہ کو منع کر دیتی  ہے، مجھ کو اللہ کا کوئی ذکر بتادیں کہ وہ شادی کے لیے مان جاۓ اور اچھا ہم پلہ رشتہ آجائے ،میں نے بہت دعائیں کی ہیں اور اللہ کے ناموں کا ورد کیا ہے، لیکن وہ تیار ہی نہیں  ہوتی!

جواب

رشتہ کے لیے روزانہ پانچ سو مرتبہ (حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل)پڑھ کر دعا کریں۔ 

اور بچی کے فرماں بردار ہونے کے لیے روزانہ فجر اور عصر کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد سو مرتبہ (أَصْلِحْ لِيْ فِيْ ذُرِّیَّتِيْ)کا ورد کرکے دعا کریں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200311
تاریخ27-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں