ایمان اور منتہی نام کا حکم
سوال
ایمان یا منتہی نام لڑکی کے لیے رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
"ایمان" کا لغوی معنی ہے: ’’مان لینا ،تصدیق کرنا،اعتماد وبھروسہ کرنا تابع دار اور مطیع ہونا‘‘ ۔
اور "منتہی" (ھا پر زبر اور یا پر کھڑے زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے : ’’آخری حد، انتہا، خاتمہ‘‘ ۔ اور ھا پر زیر اور یا ساکن کے ساتھ منتہی کا معنی ہے: ’’انتہا کو پہنچنے والا‘‘۔
معنی کے اعتبار سے یہ دونوں نام رکھنا درست ہیں، البتہ بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں، خصوصًا "ایمان" نام رکھنے سے اجتناب بہتر ہے۔
تفصیل دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

