عقیقہ کے جانور قربان کرتے وقت نیت
سوال
عقیقہ کا جانور قربان کرتے وقت نیت کیا ہو؟
جواب
عقیقہ کا جانور قربان کرتے وقت نیت یہ ہو کہ اس جانور کو اولاد کی نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے اللہ تعالی کے نام پر ذبح کرتا ہوں ۔(عقیقہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا۔208)
نیت کے یہ الفاظ کہنا لازم نہیں، صرف دل میں نیت رکھنا کافی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200305
تاریخ27-12-2018

