اینٹوں کی بھٹی میں موجود مٹی پر زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟
سوال
اینٹوں کے بھٹے میں وہ مٹی جس سے اینٹیں بنائی جاتی ہیں اس پر زکاۃ ہے یا نہیں؟
جواب
مالِ تجارت کے خام مال میں بھی زکاۃ واجب ہوتی ہے، لہذا اینٹیں بنانے کے لیے جو مٹی رکھی ہے سال پورا ہونے پر مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اس کی زکاۃ ادا کرنا واجب ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200293
تاریخ27-12-2018

