بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب میں نکاح دیکھنا

سوال

اگر کسی شخص کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں کسی لڑکی سے کروادیں تو اس کا حقیقت سے کیا واسطہ ہوگا؟ کیا ان کا نکاح حقیقت میں کرنا پڑے گا یا اور کوئی صورت ہوگی؟

جواب

خواب میں جس شخص کا نکاح دیکھا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ رب العزت اسے مال عطا فرمائیں گے۔ لیکن اسے نکاح سمجھنا یا اس عورت سے حقیقت میں نکاح کراناضروری نہیں ہے۔(ش۔ ن۔ ر۔ د)  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200276
تاریخ25-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں