کرسی پرنماز سنتِ مؤکدہ بیٹھ کر پڑھنا
سوال
کرسی پرنماز سنتِ مؤکدہ بیٹھ کر پڑھ سکتےہیں؟
جواب
اگر کسی کو عذر نہ ہو اور وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتا ہو تو سنتِ مؤکدہ بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا۔
"لما روی الحسن عن أبي حنیفة لوصلیٰ سنة الفجر قاعداً بلا عذرٍ لا یجوز". (شامی ۲؍۴۵۴)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200222
تاریخ22-12-2018

