سمت قبلہ سے 20ڈگری انحراف ہو تو نماز کا حکم
سوال
ہم ایک ایسی مسجد میں نماز پڑھتے ہیں، جس کا قبلہ تقریباﹰ 15 سے 20 ڈگری آؤٹ ہے،جب کہ قریب ہی درست قبلہ سمت کی مسجد بھی موجود ہے تو کیا ایسی صورت میں ہماری نماز درست ہوگی؟جب کہ ہمیں معلوم بھی ہو کہ یہ مسجد درست قبلہ سمت میں نہیں بنی؟
جواب
اولاً کوشش کی جائے کہ مسجد کارخ جس قدر سمت قبلہ سے ہٹ کر ہے اسے درست کردیاجائے، ورنہ کم از کم نماز کے وقت صفیں درست سمت میں لگائی جائیں۔ اور اگر قبلہ کی مکمل درستگی ممکن نہ ہوتو15سے 20ڈگری انحراف کے باوجود نماز ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

