بینک کی ملازمت اور آمدنی کا حکم
سوال
کیا اسلام میں بینک کی نوکری کرنا جائز ہے؟ اسلامی شریعت اس کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ کیا اس کی ذریعے کمائی گئی روزی حلال ہے یا نہیں؟
جواب
بینک کی آمدن میں سود اور ناجائز منافع کا غلبہ ہوتاہے، نیز سودی اور ناجائز معاملات میں تعاون بھی ہوتا ہے۔ اس لیے بینک کی ملازمت جائز نہیں ہے،اور اس ملازمت سے ملنے والی آمدن حرام ہے۔کسی جائز ذریعہ سے ملازمت تلاش کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200189
تاریخ20-12-2018

