پولیو کا حکم
سوال
کیا پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے یا نہیں؟ بعض مدارس نے جائز کہا ہے۔
جواب
پولیو یا اس جیسی دیگر بیماریوں کی ویکسینز کے سلسلے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردے کہ یہ مضر صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے۔
لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے،۔اس بارے میں ہمارے ادارے سے شائع ہونے والے ماہنامہ ''بینات''میں ایک مضمون بھی شائع ہوچکاہے جو مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ کرسکتے ہیں:
http://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D9%88-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B7%D8%B1%DB%92-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

