بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تو نے فلاں کام کیا تو تجھے طلاق

سوال

زید نے 15 دن پہلے ٹیلی فون پر غصے کی حالت میں اپنی بیوی سے کہا: اگر تو نے فلاں کام کیا تو تجھے طلاق ہے، اور زید اس  وقت سعودیہ میں  ہے، اب زید کیا کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی وہ کام کرے گی تو ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی، لیکن عدت میں شوہر کو رجو ع کاحق ہوگا اور اس کے بعد شوہر کو دوطلاقوں کاحق ہوگا۔ایک طلاق سے بچنے کا طریقہ اب یہی ہے کہ بیوی وہ کام نہ کرے، لیکن اگر کرلیا تو چوں کہ شوہر عدت میں رجوع کرسکتا ہے؛ اس لیے نکاح برقرار رہے گا۔شوہر سعودیہ میں رہتے ہوئے بھی رجوع کرسکے گا جس کا طریقہ یہ ہوگا کہ شوہر دوگواہوں کی موجودگی میں کہہ دے  کہ میں نے اپنی بیوی سے رجوع کرلیا ہے یا اسے دوبارہ رکھ لیا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200185
تاریخ20-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں