مکان یا دوکان کا ایڈوانس لینا
سوال
مکان یا دوکان کا ایڈوانس لینا کیسا ہے؟اس شرط پر کہ کرایہ میں اس کی کٹوتی ہوگی اور اگر دوکان یا مکان چھوڑنا چاہے تو ایڈوانس واپس کردیا جائے گا؟
جواب
مکان اور دوکان کرائے پردیتے وقت ایڈوانس لےسکتے ہیں، چوں کہ عرفاً مالکِ مکان کو اس رقم کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے؛ لہذا یہ رقم شرعاً مالک کے ذمہ قرض ہوگی۔مکان یا دوکان خالی کرتے وقت یہ رقم واپس کرنا ضروری ہے۔
اگر کرایہ دار کرائے کی ادائیگی میں سستی کرے تو اس رقم سے کرایہ کی کٹوتی بھی کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

