کیا افغانستان جنگ جہاد ہے؟
سوال
کیا افغانستان جنگ واقعی جہادہے؟
جواب
افغانستان ایک مستقل ملک ہے، وہاں کے سیاسی و عسکری احوال سے واقف کار علماء اور واقفانِ احوال، شریعتِ اسلامیہ کی روشنی میں مسلح تصادم میں مسلمانوں کی کار روائی کو جہاد قرار دیں تو وہ یقیناً جہادِ شرعی ہے، بالخصوص افغانستان پر مسلط غیر مسلم طاقتوں کے خلاف ان کے انسداد یا انخلا کے لیے جذبہ ایمان، اعلاءِ کلمۃ اللہ اور استخلاصِ وطن کی غرض سے مسلح جد و جہد ایسے ہی جہاد ہے، جیسے ہندوستان سے برطانوی سامراج اور خود افغانستان سے روسی افواج کے انخلا کے لیے کی جانے والی کوششیں جہاد تھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

