محمد شمویل نام رکھنا
سوال
"محمد شمویل" نام کے معنی کیا ہیں؟
جواب
"شمویل" اصل میں "اشمویل" ہے، یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے، عبرانی زبان میں اس کے معنی "اسماعیل" کے ہیں یعنی ” اللہ نے میری دعاسن لی "، کثرتِ استعمال کی وجہ سے "اشمویل"، "شمویل" رہ گیا، یہ بنی اسرائیل کے قضاۃ اور اور پیغمبروں میں سے تھے۔(قصص القرآن، سیوہاری)۔ اور لفظ "محمد" ہمارے یہاں ناموں کے شروع میں برکت کے لیے لگایا جاتا ہے، اس لیے "محمد شمویل" نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

