بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نماز میں مغرب کی نیت سے شامل ہونے والے مقتدی کی نماز کا حکم

سوال

ایک مسافر عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا،  دوسرا مسافر  جس کی مغرب کی نماز رہتی تھی وہ مغرب کی نماز سمجھ کر جماعت میں شامل ہو گیا، آیا اس کی عشاء کی نماز ادا ہوئی یا نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص نے امام کے پیچھے  مغرب کی نماز کی اقتدا  کی نیت کی ہے جب کہ امام عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا، لہٰذا مقتدی اور امام کی نیت میں موافقت نہ ہونے کی وجہ سےمقتدی کی اقتدا  درست نہ ہوئی،  اب مذکورہ شخص کے لیے مغرب اور عشاء دونوں نمازیں از سرِ نو پڑھنا ضرور ی ہو گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 86):
"لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر"۔ 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200082
تاریخ15-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں