ارحم اور راحم نام رکھنے کا حکم
سوال
کیا میں اپنے بیٹےکا نام أَرْحَمْ یا رَاحِم رکھ سکتا ہوں؟
جواب
"أرحم" کا معنی ہے:" زیادہ رحم دل"۔ ایک حدیث میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو "أرحم أمتي" یعنی امت کا سب سے زیادہ رحیم شخص کہا گیا ہے۔ اور "رَاحِم" کی بجائے عربی زبان میں "رَحِیْم"کا لفظ استعمال ہوتا ہے جس کا معنیٰ ہے : "رحم کرنے والا"۔ یہ بھی اچھا معنیٰ ہے؛ اس لیے "ارحم" اور "رحیم" نام رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں. واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200067
تاریخ13-12-2018

