بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’رِباحہ‘‘ نام رکھنے کا حکم

سوال

’’رِباحه‘‘  نام کیسا ہے؟  اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

’’رباحه‘‘ (ر) کے زیر اور آخر میں گول تاء(’’ۃ‘‘، جو وقف کی وجہ سے ’’ہ ‘‘پڑھی جاتی ہے) کے ساتھ لغت میں مذکور نہیں ہے، لغت میں یہ لفظ ’’رَباح‘‘ (ر) کے زبر کے ساتھ گول تاء (ۃ) کے بغیر ملتا ہے، اس کا معنیٰ ہے نفع، اس معنیٰ کے اعتبار سےلڑکے کا یہ نام رکھنا درست ہے۔

المغرب في ترتيب المعرب (ص: 180):

"(ر ب ح) : (رَبِحَ) فِي تِجَارَتِهِ رِبْحًا وَهُوَ الرِّبْحُ وَالرَّبَاحُ أَيْضًا وَبِهِ سُمِّيَ رَبَاحُ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهُوَ فِي حَدِيثِ النَّفْخِ فِي الصَّلَاةِ". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200057
تاریخ13-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں