بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

100 روپے کے لوڈ پر 50 روپے انعام ملنا

سوال

 اگر ایک کمپنی کہہ رہی ہے کہ  100 روپے کا بیلنس ڈالو، 50 روپے انعام ملے گا تو یہ جائز ہے؟

جواب

سوال کا مقصد اگر یہ ہے کہ موبائل سم کمپنی اگر یہ پیکج دے کہ 100 روپے کے لوڈ پر 50 روپے کے بقدر سروس کے مزید استعمال کی سہولت ملے گی تو شرعاً اس کا حکم یہ ہے کہ یہ کمپنی کی طرف سے تبرع اور احسان ہے ، اس کا استعمال جائز ہے۔فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200026
تاریخ11-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں