میرج انشورنس کا حکم
سوال
کیا بیٹی کی شادی کے لیے انشورنس پالیسی لے سکتے ہیں؟
جواب
انشورنس کی مروجہ تمام اقسام (بشمول ہیلتھ انشورنس،ایجوکیشن انشورنس اورمیرج انشورنس کے )سوداورجوئے پرمشتمل ہونے کی بناپرناجائزہیں، لہذا کسی بھی قسم کی انشورنس پالیسی لینا جائز نہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200025
تاریخ11-12-2018

