بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سر کے بالوں کے دو منہ ہوجائیں تو اصلاح کی غرض کاٹنے کا حکم

سوال

سر کے  بالوں کے کنارے اگر بہت خراب ہو جائیں اور دو منہ ہو جائیں تو علاج کی نیت سے صرف نیچے نیچے کے بال کتروانا درست ہے؟

جواب

اگر عورت کے سر کے بالوں کے دو سر  بن گئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ بڑھتے نہ ہوں تو  علاجاً صرف ان کے سروں کو کاٹنا تاکہ وہ بڑھ جائیں جائز ہے، اسی طرح اگر کسی کے بال عام حالت سے چھوٹے ہوں تو ان کو بڑھانے کے لیے بالوں کی نوکوں کو کاٹنے کی بھی گنجائش  ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200019
تاریخ11-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں