جھینگا کھانا کیسا ہے؟
سوال
(prawns)پراؤنز (جھینگا) کھانا جائز ہے؟
جواب
جھینگےکی حلت اورحرمت کی بنیاد اس بات پرہےکہ یہ مچھلی ہےیا نہیں، جولوگ اس کو مچھلی قراردیتے ہیں وہ اس کی حلت کے قائل ہیں اورجولوگ اس کو مچھلی قرارنہیں دیتے وہ اس کی حرمت کے قائل ہیں۔ہمارے نزدیک جھینگا مچھلی کی قسم ہے اور اس کا کھاناحلال ہے۔ (تفصیل کے لیے ""جواھر الفتاوی" جلد 3 ،( مولفہ :مفتی عبد السلام چاٹگامی صاحب ) ملاحظہ فرمائیں) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200016
تاریخ10-12-2018

