حاملہ سے ہم بستری کا حکم
سوال
بیوی جب حاملہ ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ہم بستری کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کرسکتے ہیں تو کیا ایسا کرنے سے بچہ خوب صورت ہوتا ہے؟
جواب
حالت حمل میں بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، اور فقہاء کی صراحت کے مطابق اس عرصہ میں جماع کرنے سے بچے کے بال وغیرہ بنتے ہیں۔ البتہ اگر کوئی دین دار و ماہر طبیب یا ڈاکٹر کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200464
تاریخ08-12-2018

