جسم کے کسی حصے پر پیشاب لگنے سے غسل کرنا لازم نہیں ہوتا
سوال
اگر کسی بچے یا جانور کا یا خود اپنا پیشاب جسم یا جسم کے کسی حصّے پر پڑ جائےتو کیا غسل واجب ہو جاتا ہے؟ یا صرف جسم کے اتنے حصّے کو پانی سے دھو لینے سے جسم پاک ہو جاتا ہے اور مکمل غسل کی ضرورت نہیں رہتی؟
جواب
پیشاب یا کوئی بھی ناپاک چیز اگر جسم کے کسی بھی حصہ پر لگ جائے تو صرف جسم کے اس حصے کو دھو لینے سے جسم پاک ہوجائے گا، مکمل غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200445
تاریخ07-12-2018

