ایک درود سے متعلق سوال
سوال
میں یہ درود پاک پڑھتا ہوں، لیکن ایک وسوسہ ساہے کہ یہ صحیح ہے یا نہیں ؟ اللهم صل علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم راہ نمائی فرمائیں!
جواب
آپ نے سوال میں جو درود پاک لکھا ہے، اسے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، لہذا اس سے متعلق کسی شبہ میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200438
تاریخ06-12-2018

