ایک بیوی کے سامنے دوسری بیوی سے ہم بستری کرنے کا حکم
سوال
میری تین بیویاں ہیں، میں ایک ساتھ ایک بستر میں ہم بستری کر سکتا ہوں کیا؟
جواب
اگر آپ کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی بستر میں دوسری بیویوں کی موجودگی میں کسی بیوی سے صحبت کرنا شریعت میں کیسا ہے؟ تو اس کا حکم یہ ہے کہ ایسا کرنا انتہائی بے حیائی , بے شرمی اور گناہ کی بات ہے، ایسا کرنے سے ایک عورت کا ستر بھی دوسری عورت کے سامنے کھلے گا، جب کہ ان کا آپس میں ایک دوسرے سے ستر چھپانا لازم ہے، لہذا مسلمان کے لیے ایسا کرنا سخت نا پسندیدہ ، بے حیائی کا کام اور گناہ ہے۔
"ولایجوز للمرأة أن تنظر إلی بطن امرأة بشهوة، سراجیة". (طحطاوي ۴/ ۱۸۵)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"کره وطئ زوجته بحضرة ضرّتها"․ (الفتاوی الهندیة: ج۵ ص۳۸۰) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

