مدرسۃ البنات کی طالبات اور اس کی استانیوں کا بالوں کو رنگ لگانا
سوال
مدرسۃ البنات کی طالبات اور اس کی استانیوں کا بالوں کو رنگ لگانا جائزہے یا نہیں؟
جواب
اگر مدرسہ انتظامیہ کی طرف سے طالبات اور معلمات کے لیے بالوں کو رنگنا منع نہ ہوتو خالص کالے رنگ کے علاوہ دوسروں رنگوں کا استعمال جائز ہے، البتہ بال رنگنے کا مقصد نمود ونمائش اور فیشن پرستی نہیں ہونا چاہیے۔ اورخالص کالے رنگ کا استعمال ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200403
تاریخ05-12-2018

