بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منہور نام رکھنا

سوال

"منہور" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"مَنْهُوْر" یہ نہر سے ہے،  اور نہر کا معنی کسی چیز کو کھودنا، پانی کی نہر، کسی کو جھڑکنا، غصہ کرنا، دھتکارنا وغیرہ، اس سے ’’منہور‘‘ کا معنی ہوگا، جھڑکا ہوا، یا کھودائی کی ہوئی چیز، یہ نام مناسب نہیں ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ  انبیاءِ کرام علیہم الصلاۃ والسلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا نیک مسلمان مردوں  کے  ناموں میں سے کسی نام پر  کوئی نام یا اچھا بامعنی نام  رکھ لیں، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر بھی مختلف اچھے نام اور ان کے معانی موجود ہیں، اس سے بھی کوئی نام منتخب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200376
تاریخ03-12-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں