''طلاق دے دوں گا'' کے الفاظ ادا کرنے کا حکم
سوال
کیا اس طرح کہناکہ ''طلاق دے دوں گا''اس سے طلاق واقع ہوجائے گی یانہیں؟
جواب
''طلاق دے دوں گا''یہ الفاظ طلاق دینے کے لیے دھمکی ہیں، ان الفاظ کی ادائیگی سے طلاق واقع نہ ہوگی، تاہم آئندہ کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی گریز لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200370
تاریخ02-12-2018

