پرندوں کی خرید و فروخت
سوال
میرے شوہر پرندوں کا کام کرتے ہیں،اور مکاؤ وغیرہ خرید کر بیچتے ہیں، یہ کام کیسا ہے؟ اور ان پرندوں کے پر کاٹنا کیسا ہے؟
جواب
پرندے پالنا اور ان کا کاروبار جائز ہے، اور اس غرض سے ان کے زائد پر کاٹنا بھی جائز ہے۔ البتہ پرندوں کے دانہ پانی اور دیگر حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200335
تاریخ01-12-2018

