بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کی طرف سے کرکٹ کھیلنا

سوال

میزان بینک کی طرف سے کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟حلال ہے یا حرام؟

جواب

شرعی احکام (جیسے: تصاویر اور غیر شرعی لباس سے اجتناب ، اور نماز روزہ ) کی رعایت رکھتے ہوئے ورزش کی غرض سے صرف کرکٹ کھیلنے میں تو حرج نہیں، البتہ اس پر اگر بینک کی طرف سے کوئی معاوضہ یا انعام وغیرہ دیا جائے تو اس کا  لینا اور استعمال کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200307
تاریخ29-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں