تایا کے پوتوں سے پردہ
سوال
کیا تایا کے بچوں کے بچوں سے بھی عورت کا پردہ ہوگا جن سے رشتہ پھوپھی بھتیجا یا خالہ بھانجہ کا بنتا ہو!!
جواب
تایا کے بچے سگے بہن بھائی کی طرح نہیں، اسی طرح ان کے بچے بھی سگے بھانجے اور بھتیجےنہیں، لہذا ان کا حکم پردہ کے حوالہ سے بھی سگے بہن بھائی کا نہیں۔ان سے پردہ لازم ہے۔
النتف في الفتاوى للسغدي (1/ 253):
’’وأما أَوْلَاد جَمِيع هَذَا الصِّنْف وأولاد أولادهم وإن سفلوا، فإن التناكح والتسري يحل فِيمَا بَينهم من جَمِيع وُجُوه الْقرَابَات وهم أرحام لَا محارم‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

