مال دارکو حج کروانے سے کون سا حج ادا ہوگا؟
سوال
میں اپنے والدین کو حج کروانا چاہتا ہوں، وہ حج کی استطاعت رکھتے ہیں ، تو اب ان کا حج ادا ہوگا وہ فرض ہوگا یا نفل؟
جواب
اگر وہ اس سے پہلے حج ادا کرچکے ہیں تو ان کا یہ حج نفل ہوگا ، اور اگر وہ حج نہیں کرچکے، تو آپ کی رقم سے ان کا حج فرض ادا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200286
تاریخ28-11-2018

