خواتین کے لیے پلاسٹک کی پلکیں لگانا
سوال
خواتین کے لیے پلاسٹک کی پلکیں لگانا جائزہے؟
جواب
خواتین اگر پلاسٹک کی پلکیں لگائیں تو اس میں حرج نہیں، البتہ اس کے لگانے کی وجہ سے وضو کے دوران پانی کھال تک نہ پہونچے تو ایسی صورت میں وضو کرتے وقت پلاسٹک کی پلکیں ہٹانا ضروری ہوگا۔ نیز پلکیں لگانے کا مقصد کسی کو دھوکا دینا یا فیشن نہیں ہونا چاہیے، ورنہ اجازت نہیں ہوگی۔ فقط اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200282
تاریخ28-11-2018

