پولیو ویکسینیشن میں ملازمت
سوال
میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ پولیو ویکسینیشن میں کام کرتا ہو ں، کیا میرا ان کے ساتھ کام جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کرے کہ پولیو ویکسینیشن مضرِ صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے اور اس میں ملازمت بھی جائز ہے،لیکن اگر مضرِ صحت یا ناپاک چیز ملی ہوئی ہو تو اس کا پلانا جائزنہیں اور نہ ہی اس میں ملازمت جائز ہے، لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

