بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حفصہ نام رکھنا

سوال

" حفصہ" کا مطلب بیان فرما دیں ، نیز یہ حفصہ ہے یا ہفصہ؟

جواب

"حفصہ" مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی اس نام کی متعدد صحابیات تھیں۔

"حفصہ" کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں، یہ نام رکھنا  اچھا ہے۔

القاموس المحيط (ص: 615):
"الحفص: زبيل من أدم تنقى به الآبار، ج: أحفاص وحفوص. وولد الأسد، وبه كنى النبي صلى الله عليه وسلم عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه. وحفص بن أبي جبلة، وابن السائب، وابن المغيرة: صحابيون، وبهاء: بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين". 
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200274
تاریخ28-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں