پندرہ دن سے کم مدت کے لیے پنجاب گئے تو نمازِ قصر کا حکم
سوال
کم مدت کےلیے پنجاب گئے ،تو کیا وہ پنجاب میں نماز مکمل پڑھیں گے یا قصر کریں گے؟
جواب
اپنے شہر سے پنجاب کے جس علاقے میں گئے ہیں اگر دونوں کے درمیان کم از کم سوا ستتر کلومیٹر کا فاصلہ ہے، اور پندرہ دن سے کم قیام ہے اور پنجاب کا وہ علاقہ وطنِ اصلی (آبائی علاقہ جہاں اپنی زمینیں وغیرہ ہوں یا وہاں شادی کی ہو) نہیں ہے تو ظہر، عصر اور عشاء کی فرض نمازوں میں قصر کرنا ہوگی۔ بصورتِ دیگر قصر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح اپنے شہر سے نکلنے کے بعد پنجاب کے مطلوبہ علاقے پہنچنے سے پہلے دورانِ سفر بھی مذکورہ نمازیں قصر کرنی ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

