بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ

سوال

یوٹیوب پر مشہور خطبہ ہے جس میں حضرت عطاء اللہ  شاہ بخاری کا حوالہ دیا جاتا ہے. لیکن میں نے خطبہ کے  بارے میں ایک  فتوی دیکھا تھا کہ عطاءاللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کا نہیں ہے اور ان کے نام سے غلط طور پر منسوب ہے.اور اس خطبہ میں کچھ غلط الفاظ موجود ہیں، آپ براہِ کرم اس خطبہ کے بارے میں راہ نمائی فرما دیں.

جواب

حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ درحقیقت ان کا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بد عقیدہ شخص کا خطبہ ہے جس میں اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی عقیدے کی نفی کی گئی ہے،  اور ہم وزن بے ربط کلمات کی تکرار جابجا موجود ہے، مذکورہ خطبہ پڑھنا اسی طرح سے اس کے مطابق عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں۔

مذکورہ خطبہ  کے حوالہ سے جامعہ کے دار الافتاء کی جانب سے تفصیلی فتوی حوالہ نمبر : ٩٦٦،  بتاریخ: ٢٤/ ٢/ ١٤٣٢ ہجری بمطابق: ٢٩/ ١/ ٢٠١١ عیسوی کو جاری کیا گیا تھا۔  فقط واللہ  اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200233
تاریخ25-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں