گٹکے کا بزنس کرنا
سوال
کیا گٹکے کا بزنس کرنا صحیح ہے؟ گٹکے کا بزنس جائز ہے یا ناجائز ہے، حرام ہے یا حلال ہے؟
جواب
حکومت نے سخت مضر صحت اشیاء پر مشتمل ہونے کی وجہ سے گٹکے پر پابندی لگائی ہوئی ہے ، لہذا مضر صحت ہونے اور ملکی قوانین میں ممنوع ہونے کی وجہ سے اس کے کاروبار سے احتراز کرنا چاہیے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200227
تاریخ25-11-2018

