باپ کا عقیقہ نہ ہوا ہو تو اولاد کا عقیقہ کرنا
سوال
اگر باپ کا عقیقہ نہ ہوا ہو تو وہ اپنی اولاد کا عقیقہ کر سکتا ہے؟
جواب
اپنے عقیقہ سے پہلے اپنی اولاد کا عقیقہ کرنا جائز ہے، اولاد کا عقیقہ صحیح ہونے کے لیے باپ کاعقیقہ ہونا ضروری نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200219
تاریخ24-11-2018

