سسر بہو کے لیے محرم ہے یا نہیں ؟
سوال
کیا سسر بہو کے لیے محرم ہے یا نامحرم؟اگر محرم ہے تو کیا ایک ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں؟
جواب
سسر بہو کے لیے محرم ہے، دونوں ایک ساتھ کھانے میں شریک ہوسکتے ہیں، البتہ جوان بہو کا سسر کے ساتھ تنہائی میں رہنا یا بہو کا اپنے سسر کے ساتھ بے تکلفانہ رویہ فتنے کا باعث بن سکتا ہے، اس لیےسر کو بہو کے ساتھ تنہائی میں رہنے یا بے تکلفی سے اجتناب کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200193
تاریخ22-11-2018

