بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوران جماعت وضو ٹوٹ جانا

سوال

اگر ہم نماز پڑھ رہے ہوں جماعت کے ساتھ کوئی بھی نماز یا جمعہ کی تو جیسے ہم جماعت میں آگے کی طرف ہیں یا پیچھے ہیں تو اگر ہمیں ہوا خارج ہوجائے نماز میں تو کیا کریں؟ نماز توڑ کر جا سکتے ہیں یا نماز کو پورا کریں؟ اور نماز ہوجائے گی اس صورت میں؟

جواب

کسی بھی جماعت کی نماز میں اگر وضو ٹوٹ جائے تو نماز ٹوٹ جائے گی ، اس حالت میں نماز پڑھنے سے نماز ادا نہیں ہوگی۔ صفوں میں جس جانب سے راستہ ہو مسجد سے باہر نکل جائیے، ورنہ صفوں کو چیرتے ہوئے نکل  جائیے اور دوبارہ وضو کرکے دوبارہ نماز پڑھیے۔ اگر ایسی صورت میں لوگوں سے حیا آتی ہو تو ناک یا منہ پر ہاتھ یا کپڑا وغیرہ رکھ کر ایسا انداز اختیار کرسکتے ہیں جس سے دیکھنے والے کو یہ معلوم ہو کہ ناک یا منہ سے خون آرہاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200168
تاریخ21-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں