بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عنابیہ نام رکھنا

سوال

’’عنابیہ‘‘ کے اردو معنی کیا ہیں؟ اور لڑکی کا یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عنابیہ" اگر عین کے زبر کے ساتھ نام رکھنا ہو تو اس لفظ کا صحیح تلفظ ’’اَنابیّہ‘‘ہے، یعنی یہ عین کے بجائے ہمزہ سے شروع ہوگا۔ اور یہ ”اَناب“ سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کے مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔

اگر عین کے ساتھ ہی نام رکھنا ہو تو اس کا درست تلفظ "عِنَّابیَّہ" ہوگا، اس کا معنٰی ہے: چھوٹا خوشبو دان۔ 

ففي المعجم الوسیط: ’’الأناب: المسك أو طر یشبهه‘‘. (ص۲۸،الأنب)

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں ”اَنابیّہ“ یا "عِنَّابیَّہ" نام رکھنا درست ہے، اس کے معنی اچھے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200159
تاریخ19-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں