دورانِ عدت شوہر کی ذمہ داری
سوال
دورانِ عدت شوہر حقوق ادا کرے گا، مطلب یہ ہے کہ بیوی کے نان و نفقہ کا خیال شوہر رکھے گا یا نہیں ؟
جواب
عدت ختم ہونے تک مطلقہ کا اپنے شوہر کے گھر میں رہنا لازم ہے، اور اس دوران عدت ختم ہونے تک کا نان ونفقہ شوہر کے ذمہ لازم ہے۔
الفتاوى الهندية، کتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات ، الفصل الثالث في نفقة المعتدة، (1/ 557) الناشر: دار الفكر:
’’المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعياً أو بائناً، أو ثلاثاً، حاملاً كانت المرأة، أو لم تكن، كذا في فتاوى قاضي خان‘‘.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

