بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اپنی بہو کی ماں (سمدہن) سے شادی کرنا

سوال

عامر اور زینب میاں بیوی ہیں ، اوران کی بیٹی صبیحہ ہے۔

فضیل اور عائشہ میاں بیوی ہیں، ان کا بیٹا ارسلان ہے۔

عامر اور عائشہ فوت ہوگئے ۔ اور ارسلان اور صبیحہ کی شادی ہوگئی:

  1. کیا  فضیل اور زینب کی شادی ہوسکتی ہے؟
  2. اگرپہلے فضیل اور زینب کی شادی ہوچکی ہو تو کیا بعد میں  ارسلان اور صبیحہ کی شادی ہوسکتی ہے؟

جواب

پہلی صورت میں فضیل اپنی بہو کی ماں سے شادی کررہا ہے،اور یہ جائز ہے۔

دوسری صورت میں ارسلان اپنی سوتیلی ماں کی بیٹی سے شادی کررہا ہے، جو اس کی بہن نہیں، یہ  بھی جائز ہے۔

’’لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة، ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي‘‘. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144003200157
تاریخ19-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں