عبد الشافع نام رکھنا
سوال
عبدالشافع نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
لغت عربی میں ’’شافع‘‘ کا ایک معنی سفارشی کے آتے ہیں اور دوسرا معنی وہ اونٹنی یا بکرا جس کے ساتھ اس کا بچہ ہو، لہذا ’’عبد الشافع‘‘ نام رکھنا درست نہیں۔ اس کے بجائے صرف " شافع" نام رکھ لیا جائے۔ معجم الوسيط میں ہے:
’’الشَّافعُ : صَاحبُ الشَّفاعة. وناقةٌ أوشُاةٌ شافع: معها وَلدُها‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144003200138
تاریخ18-11-2018

